سرینگر15اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وادی میں موجودہ صورتحال کی ذمہ داری نہیں لے کیلئے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پرآج نشانہ لگایا۔عمر نے ٹوئٹر پر لکھاکہ 2009سے 2014کے درمیان جو کچھ ہوا، وہ میری غلطی تھی، لیکن گزشتہ 4ماہ سے کچھ بھی غلط نہیں ہوا۔یومِ آزادی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ کے طور پراپنی پہلی تقریر میں محبوبہ نے کہا کہ ماضی میں تصادم ہوئے ہیں اوریہ ہوتے رہیں گے۔اس میں میری حکومت کی کیا غلطی ہے۔ایک اور ٹویٹ میں عمر نے کہا کہ آج یومِ آزادی پر قومی پرچم لہرانے میں ناکام رہنے کا ٹھیکرا پھوڑنے کیلئے محبوبہ کو کسی کی تلاش کرنی ہوگی۔ان کا حوالہ پرچم کالم سے ترنگا پرچم گرنے سے تھا جہاں بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ریاست کی اہم آزادی کی تقریب میں محبوبہ نے پرچم کشائی کی۔